Welcome to Soft Maza a free Game Playing ,Chating ,dating and automatic backlinks generator site, this website offer free auto backlinks service for blogger or web owner who want to get instant backlink for their blog or websites. We know how important is SEO to increase traffic, pagerank, and alexa rank. How Soft Maza works:
  1. Copy the html code below AS IS (no change needed).
  2. Paste to your sidebar, single post, header or footer.
  3. To start build and generate backlink, just click the button banner Free Hundred Backlinks anywhere in your new post or old post.
  4. You can build backlink as many as you want, no limitation and restriction.
The Code, click and ctrl+c (Dont edit this code or it will not work) :
Buy me a cup of cofee:

Photo of a big bunny rabbit!

Sunday, September 19, 2010

SUBA HAZARA




















Stunt_Dirt_Bike_2180
HAZARA CHAT FORM

 
[ Copy this | Start New | Full Size ]

Stunt_Dirt_Bike_2180


Baba Haider Zaman from 1995 to 2010 and Flag of Hazara Province Movement


Supreme leader of Hazara Province Movement, Baba Sardar Haider Zaman
Flag of Hazara Province Movement (Tehreek-e-Sooba Hazarara)


Demand of a seperate Province is the right of the Public of Hazara Division, Firous Ashiaq Awan


علیحدہ صوبہ کا مطالبہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کا حق ہے ، فردوس عاشق اعوان
ہزارہ ڈویژن کے احسااس محرمی کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، وفاقی وزیر بہبود آبادی
ایبٹ آباد( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبہ کا مطالبہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کا حق ہے ، لیکن حالات ابھی اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ملک میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے ، ہزارہ ڈویژن کے احسااس محرمی کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، اگر ہزارہ سے منتخب ممبران اسمبلی چاہیں تو ہزارہ کو صوبہ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ، ایبٹ آباد میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں خطر ناک حد تک آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اگرآبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ایک ایسا وقت آئے گا کہ لوگ ایک دوسرے کا گوشت نوچیں گے،حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اسی سلسلے میں پہلی مرتبہ علمائے کرام کوسو شل مو بلائزر کے طور پربھرتی کیا جا رہاہے۔ کنونشن سے صوبائی وزیر بہبود آبادی سلیم خان اور علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ و فاقی وزیر قانون بابر اعوان بار کلبز کو چھپ کر نہیں بلکہ سب کے سامنے گرانٹ دے رہے ہیں،پہلے مخصوص لوگوں کو میز کے نیچے سے لفا فے دیئے جاتے تھے ۔
Demand of a seperate Province is the right of the Public of Hazara Division, Firous Ashiaq Awan

Abbottabad : Central Convinour of Hazara Province Movement Mushtaq Ahmad Ghani addressing at meeting of HPM


ایبٹ آباد ۔۔۔۔تحریک صوبہ ہزارہ کے اجلاس سے مرکزی کنوینئر مشتاق احمد غنی خطاب کر رہے ہیں جبکہ اس موقع پر ضلعی کنوینئر و امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد عبد الرزاق عباسی ،ڈویژنل صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن وسیم خان جدون ، علی خان جدون ، نصیر خان نذیر ، سردار وقار نبی ، سردار شیراز افضل ، ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈووکیٹ ، متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ ، اور دیگر بھی موجود ہیں
Abbottabad : Central Convinour of Hazara Province Movement Mushtaq Ahmad Ghani addressing at meeting of HPM

Mansehra : Meeting of Hazara Province Movement Leaders regardingi next steps


مانسہرہ ۔۔۔۔تحریک صوبہ ہزارہ کے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بلائے جانے والے اجلاس سے سردار محمد یوسف خطاب کر رہے ہیں جبکہ اس موقع پر سابق سینیٹر و امیر جمعیت علمائے اسلام مانسہرہ سید ہدایت اللہ شاہ ، سابق خطیب مانسہرہ قاضی خلیل الرحمن ، سابق اپوزیشن لیڈر سرحد اسمبلی شہزادہ گستاسپ خان ، سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، انجمن تاجران کے صدر حاجی حنیف ، سابق رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان اور دیگر بھی موجود ہیں

All powers be united on one platform for Hazara Province, Liaqat Mughal District ANP Information Secretary


تمام قوتیں صوبہ ہزارہ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ، لیاقت مغل ضلعی سیکرٹری اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی ایبٹ آباد ایبٹ آباد میں پارٹی کو ذاتی جاگیر سمجھ کر مامیں چاچے کی پارٹی بنا دیا گیا ہے ، اگر اے این پی نے صوبہ ہزارہ قرار داد کی مخالفت کی تو پارٹی چھوڑنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ، پارٹی کارکنوں سے بات چیت ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) عوامی نیشنل پارٹی کسی کی جاگیر نہیں کارکنوں کو نظر انداز اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کا یوم حساب آگیا ہے ہزارہ کے ممبران اسمبلی کی طرف سے صوبہ ہزارہ کی قرار داد اسمبلی میں پیش کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور ساتھ اے این پی کے ممبران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قرار داد کی حمایت کی جائے ان خیالات کا اظہار اے این پی ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات لیاقت علی مغل نے پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اے این پی کے ڈھائی سالہ د ور اقتدار میں پارٹی کی ساکھ ضلع ایبٹ آباد میں بہتر ہونے کے بجائے متاثر ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ کارکنوں سے مشاورت کا نہ ہونا اور انہیں مکمل نظر انداز کر کے ذاتی مفاد حاصل کرنا ہے اور پارٹی کو ذاتی جاگیر سمجھ کر مامیں چاچے کی پارٹی بنا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ بارہ اپریل سے قبل اور بعد میں ضلعی قیادت کی ناقص پالیسی نے جلتی پر تیل کا کام کیا لیاقت مغل نے مزید کہا کہ اے این پی سے پرانی رفاقت اور تربیت مجھے کسی پر کیچڑ اچھالنے کی اجازت نہیں دیتی لہذا میں ان عناصر جو پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں انتباہ کرتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں اور پارٹی حکومت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ورنہ پریس کلب ایبٹ آباد میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیاقت علی مغل نے مزید کہا کہ میں تمام قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ صوبہ ہزارہ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور آئینی راستہ اختیار کریں ہم ان کے شانہ بشانہ ہونگے اور اگر اے این پی نے صوبہ ہزارہ قرار داد کی مخالفت کی تو پارٹی چھوڑنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔All powers be united on one platform for Hazara Province, Liaqat Mughal District ANP Information Secretary

Severest action will be against all elements involved in Abbottabad tragedy, Ameer Haider


سانحہ ایبٹ آباد میں ملوث تمام عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی ہو گی ، امیر حیدر ہوتی
صوبے کے نام کی تبدیلی پارلیمان کامتفقہ فیصلہ ہے جو سب کوقبول کرناپڑیگاگھیراؤ جلاؤکے ذریعے صوبے نہیں بنتے، وزیر اعلیٰ خیبر پی کے
پشاور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ صوبے کے نام کی تبدیلی پارلیمان کامتفقہ فیصلہ ہے جو سب کوقبول کرناپڑیگاگھیراؤ جلاؤکے ذریعے صوبے نہیں بنتے،سانحہ ایبٹ آباد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی ہزارہ کیلئے اے ڈی پی میں 5.6 ارب روپے رکھے ہیں 25 ارب روپے کی ایکسپریس وے اور کیڈٹ کالج اس کے علاوہ ہیں بجلی بقایا جات کا مسئلہ اگلے بجٹ سے قبل حل کرلیا جائیگا انہوں نے کہاکہ صوبے کے نام کی تبدیلی کااحترام سب کو کرنا پڑے گاکیونکہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کامشترکہ فیصلہ تھانفرتیں پھیلاکرایجنڈے کی تکمیل کا رجحان افسوسناک ہے ہم اس فلور سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آئینی تقاضوں کے اندررہتے ہوئے جدوجہد کرنا انکا حق ہے سانحہ ایبٹ آباد کے ملزمان سرکاری ہوں یا غیر سرکاری ،سیاسی ہوںیا غیرسیاسی ایک ایک فرد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی رقم خود تقسیم کرچکا ہوں جبکہ شدید زخمیوں کیلئے امدادی رقم جاری ہوچکی ہے میری ہزارہ کے منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ خود یہ رقم اپنے ہاتھوں سے تقسیم کریں ہمیں نفرتوں اوردوریوں کو مٹاناہوگامردان وچارسدہ اورمانسہرہ وایبٹ آبادکی سوچ ختم کرناہوگی۔
Severest action will be against all elements involved in Abbottabad tragedy, Ameer Haider

ANP's Battagram senior leaders decides to join the Hazara Province


اے این پی بٹ گرام کے اہم اور سینئر عہدیداروں کا تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کا فیصلہ
بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) اے این پی کی صوبائی حکومت کے رویے سے ناخوش بٹگرام اے این پی پارٹی کے سینئر اور اہم عہدیداروں نے پارٹی کو چھوڑ کر تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، گزشتہ روز بٹگرام اے این پی پارٹی کے سینئر اور اہم عہدیداروں کی میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کئے گئے فیصلوں اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل کے متعلق پارٹی کے ایک سینئر رہنا کا کہنا تھا کہ ANP کی صوبائی حکومت اپنی پارٹی کے کارکنوں کو یکسر نظرانداز کر رہی ہے جبکہ ان لوگوں کو سپورٹ کر رہی ہے جو کل تک ان کے دشمن تھے‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت کو اپنی غلطیوں کا احساس بہت جلد نہ ہوا تو بٹگرام اے این پی کے نظریاتی کارکن احتجاجاً مستعفی ہو کر تحریک صوبہ ہزارہ کا حصہ بن جائیں گے۔
ANP's Battagram senior leaders decides to join the Hazara Province

Hazara Province becomes the chronic demand of Battagram Peoples, Khanzada Zafar Ali Khan


صوبہ ہزارہ بٹ گرام کے عوام کادیرینہ مطالبہ بن چکا ہے ، خانزادہ ظفر علی خان
بٹ گرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما اور سابق ناظم بٹگرام خانزادہ ظفر علی خان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ضلع بٹگرام کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بن چکا ہے اور صوبہ ہزارہ تحریک میں ضلع بٹگرام کے عوام ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں‘ غیور ہزارے والوں کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم ضلع بٹگرام کے عوام نے خاک میں ملا دیئے ہیں کونش ویلی پریس کلب کے صحافیوں سے چھترپلین میں بات چیت کرتے ہوئے خانزادہ ظفر علی خان نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کا فوری اعلان کیا جائے ہزارے کے عوام اپنے اس جائز اور آئینی حق سے ایک انچ بھی دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
Hazara Province becomes the chronic demand of Battagram Peoples, Khanzada Zafar Ali Khan

Wednesday, June 30, 2010


Abbottabad, Leader of Hazara Province Movement innaugrating the Yasir Shaheed Chowk in Kehal

Stunt_Dirt_Bike_2180


The Leader of Hazara Province Movement Baba Haider Zaman, Mushtaq Ahmad Ghani, Naseer Khan Nazeer and others are present while the Father of Shaheed Yasir Arafat Innaugrating the Chowk named by the Martyr of Hazara Province "Movement Yasir Arafat Chowk" in Kehal, Yasir was martyred due to the firing of Police on protest 12th April on renaming of NWFP to Khayber Pukhtoonkhwa. Yasir Arafat just married before 3 months and he was working as a driver in a courier company in Abbottabad.

Monday, June 28, 2010


Shortly Karwan-e-Hazara from Kohistan to Jhari Kass will run, Baba Haider Zaman


Abbottabad : Leader of Hazara Province Movement Baba Haider Zaman, Sardar Muhammad Yousaf, President District Bar Association Mansehra Shahjahan Khan Swati , Junaid Qasim and others are sitting on stage in the cermony at Mansehra Bar
Mansehra : Leader of Hazara Province Movement Baba Haider Zaman and President District Bar Association Mansehra Shahjahan Khan Swati addressing to the Lawyers at Bar.
Mansehra : Leader of Hazara Province Movement Baba Haider Zaman, Mushtaq Ahmad Ghani, Sardar Muhammad Yousaf are being welcomed by the lawyers at Mansehra District Ba.
Stunt_Dirt_Bike_2180
جلد ہی ایک کاروان کو ہستان سے جھاری کس تک چلائیں گے، بابا حیدر زمان
نواز شریف نے ہزارہ کی عوام کا سودا کیا عوام غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو زہر کے انجکشن لگا کر مار رہے ہیں، قائد تحریک صوبہ ہزارہ کا ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ سے خطاب
مانسہرہ(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)کتنے حیدر زمان مارو گے ہزاروں حیدر زمان صوبہ ہزارہ کی جدوجہد کے لئے پیدا ہوں گے۔ہمارا معصوم مطالبہ صوبہ ہزارہ ہے اگر پورا نہیں کریں گے تو خود معصوم بن جائیں گے باباحیدر زمان ۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین کا مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار میں اجلاس جس میں تقریبا مانسہرہ کے تمام وکلاء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین جناب بابا حیدرزمان، مشتاق غنی، سردار یوسف، طارق خان اور دیگر قائدین صوبہ ہزارہ نے مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اجلاس میں شریک ہوئے جس میں مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار کے وکیل حافظ نسیم نے تلاوت کلام پاک کے بعد شجاعت علی خان ایڈوکیٹ اور علی زمان ترین ایڈوکیٹ نے صوبہ ہزارہ کی ایک نظم پیش کی اور اس کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے صدر شاہجہان خان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بننا مفاد پرستوں نے ایشو بنالیا ہے ہزارہ اگر صوبہ بن گیا تو عوام کے مسائل حل ہونگے صوبے بننے سے ملک ٹوٹتے نہیں ہم بھوکے رہیں گے صوبہ ہزارہ بنا کر رہیں گے ہمارا تشخص ہماری پہچان ہزارہ ہے اور ہم ہزارہ کے وکلاء اپنی مٹی ہزارہ کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے اور اس کے بعد بابا حیدر زمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حادثے کی پیداوار ہیں اور یہ جو اسمبلیوں میں عوام کے لئے کوئی بات نہیں کرتے صرف علم والے لوگ جاننے کے مستحق ہیں جو عوام کے درد کو سمجھیں اور اس میں سارا قصور لیڈروں کا ہے جو صرف اپنے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں میں ایک عام اور ان پڑھ آدمی ہوں تیسر ی دفعہ وزیر اعظم بننے کے لئے نواز شریف نے ہزارہ کی عوام کا سودا کیا عوام غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو زہر کے انجکشن لگا کر مار رہے ہیں اور وہ سستی روٹیوں کے دعوے کر رہے ہیں معیشت تباہ ہورہی اور اب قوم انقلاب کی طرف جارہی ہے چوبیس اضلاع کے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ غلط ہورہا ہے کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ایزی لوڈ کرپشن عام ہوگئی ہے جعلی ڈگریوں والے آئین وقانون کی بات کرتے ہیں اقتدار کے لئے ہم جھوٹ نہیں بولیں گے ہمارا ضمیر زندہ ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے جنہیں ہم نے بھیجا انہوں نے ہماری ہزارہ کی عوام کوذبح کیا اورکہتے ہیں کہ عوام نے عوام کو مارا ہے 1500گولیاں سرکاری چلی ہیں اور کس کے حکم سے چلی ہیں ظلم وکفر کی حکومت نہیں چلے گی یہ ملک بڑی محنتوں سے بنا ہے پاکستان بنتے وقت ہم نے سول نافرمانی کی جو عوام کے وسیع تر مفاد میں تھی اور اب بھی کریں گے صوبہ ہزارہ نا گریز ہے جو بجٹ صوبہ سرحد کا پیش ہوااس میں فرق رکھا گیا اورانہوں نے کہا ہم جلد ہی ایک کاروان کو ہستان سے جھاری کس تک چلائیں گے اقتدار ہمیشہ گونگا اور بہرہ ہوتا ہے اور صرف فتح حق سچ کی ہو گی ہمارا معصوم مطالبہ صوبہ ہزارہ ہے اگر پورا نہیں کریں گے تو خود معصوم بن جائیں گے ۔
Shortly Karwan-e-Hazara from Kohistan to Jhari Kass will run, Baba Haider Zaman

December 1997 (Abbottabad) A Large Number of Peoples are protesting at Fawara Chowk


December 1997 (Abbottabad) A Large Number of Peoples are protesting at Fawara Chowk against the bill passed from provincial assembly to change the name of NWFP to Putkhtoonkhwa

Hazara will surely Province when new provinces become, Sardar Mehtab


ایبٹ آباد : مسلم لیگ ن کے صوبائی آرگنائزر اور رکن قومی اسمبلی سردار مہتاب احمد خان عباسی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر ممبر ان قومی اسمبلی کیپٹن صفدر ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی ، سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا، اراکین صوبائی اسمبلی پیر صابر شاہ ، عنایت اللہ خان جدون ، بیرسٹر جاوید عباسی ، سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، شازیہ اورنگزیب ، سابق رکن صوبائی اسمبلی علی افضل خان جدون اور دیگر بھی شریک ہیںStunt_Dirt_Bike_2180

نئے صوبے بنے تو صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا ، سردار مہتاب
صوبہ ہزارہ کی قرارداد تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور اتفاق رائے کے بعد ہی یہ اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی ، فرنٹیئر ہاؤس میں پریس کانفرنس و صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب
ایبٹ آباد ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی کوآرڈینیٹررکن قومی اسمبلی سردار مہتاب احمد عباسی نے کہا ہے کہ جب ملک میں نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تو ہزارہ ضرور صوبہ بنے گا صوبہ ہزارہ کی ہرسطح پر حمایت کریں گے حکومت سانحہ 12اپریل کی جوڈیشل انکوائری کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے ہزارہ میں مسلم لیگ ن کو براہ راست ٹارگٹ بنانے کے لئے شکست خوردہ عناصر کی طرف سے سازش کے تحت مہم چلائی گئی کل بھی ہزارہ کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا بھی جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے صوبے میں دس اگست تک مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ، آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اس لئے پارٹی میں رکنیت سازی اور تنظیم سازی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے فرنٹیئر ہاؤس ایبٹ آباد میں پارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا ، سابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ،سردار مشتاق ،مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے رکن جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی ،اراکین سرحد اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، عنایت اللہ خان ، بیرسٹر جاوید عباسی ، عبد الستار خان ، شازیہ اورنگزیب ، انور کمال مروت اور اراکین صوبائی کونسل نے شرکت کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور بد امنی نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ان حالات میں مسلم لیگ ن ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے عدلیہ کی بحالی میں مسلم لیگ ن کا کردار صف اول کا رہا ہے موجودہ حکمران عدلیہ کے احکامات کو نظر انداز کرکے ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں ملک اس وقت کسی بھی محاذ آرائی اور بد انتظامی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کے لئے حکومت نئے ڈیموں کی تعمیر شروع کرے اور کالا باغ ڈیم پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبوں میں وسائل کے منصفانہ تقسیم کے لئے آزاد اور خود مختار عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ صوبوں کے مابین پایا جانے والا احساس محرومی دور ہو سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا کردار انتہائی اہم ہو گا اس لئے مسلم لیگ ن کی رکنیت سازی و تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور 10اگست تک تنظیم سازی مکمل ہو جائے گی اس موقع پر پیر صابر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن نے سنجیدہ طور پر کوششیں شروع کر دی ہیں صوبہ کے قیام کے لئے احتجاج کو اسمبلیوں کے اندر ہی عملی جامعہ پہنایا جا سکتا ہے صوبے سڑکوں پر نہیں بنتے صوبے کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن نے جمہوری انداز میں جدو جہد شروع کر دی ہے اور انشاء اللہ ہم جمہوری طریقے سے صوبہ ہزارہ کی منزل تک پہنچیں گے صوبہ ہزارہ کی قرارداد تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور اتفاق رائے کے بعد ہی یہ اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے سر پر ملکی سالمیت کے لئے بڑھ چڑھ کر جدو جہد کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے مسلم لیگ ن ملک کی محب وطن جماعت ہے ، تحصیل ، ضلع ، ڈویژن اور صوبے کی تنظیم سازی اگلے ماہ مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد نئے جوش و ولولے سے مسلم لیگ ن صوبے میں آئندہ مضبوط قوت بن کر ابھرے گی
Hazara will surely Province when new provinces become, Sardar Mehtab


bbottabad: Abdul Razzaq Abbasi presided over the meeting of Hazara Province Movement


Abbottabad: Abdul Razzaq Abbasi presided over the meeting of Hazara Province Movement Abbottabad, Sardar Haider Zaman Baba Leader of Movement, former Federal Minister for Petroleum Amanullah Khan Jadoon, former Deputy Speaker National Assembly Sardar Muhammad Yaqoob, former member Provincial Assembly Mushtaq Ahmed Ghani, Dr Mohammad Azhar Khan Jadoon, Hazara Qaumi Mahaz Chairman Qazi Mohammad Azhar, Hazara Awami Ittihad chairman Wali Mohammad Khan Jadoon, General Secretary Javed Khan Jadoon, PPP District Finance Secretary Qazi Shafiq Jadoon , Tehreek Insaaf district general secretary Qari Rashid , former member District Council Shakra Anwar, a former MPA Gulzar Abbasi, the leader of the MQM, PML-N leader Tahir Jamal, business leader, Mumtaz Khan, Saleem Roshan, Sardar Saleem and other partners
ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے اجلاس کی ڈسٹرکٹ کنوینئر عبد الرزاق عباسی صدارت کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں قائد تحریک بابا سردار حیدر زمان ، سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم امان اللہ خان جدون ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردارمحمد یعقوب، سابق رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی ، ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون ، ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی محمد اظہر ،ہزارہ عوامی اتحاد کے چیئرمین ولی محمد خان جدون ، جنرل سیکرٹری جاوید خان جدون ، پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری فنانس قاضی شفیق جدون ، تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری راشد ، سابق رکن ضلع کونسل شاکرہ انور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی گلزار عباسی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ، مسلم لیگ ن کے رہنما طاہر جمال ، تاجر رہنما ممتاز خان ، سلیم روشن ، سردار سلیم اور دیگر شریک ہیں

Peoples of Kohistan are alongside other districts in the series Hazara Province, Prince Fazal Haq

Kohistan : Rally in favor of Hazara Province lead by Prince Fazal Haq District Convinior HPM.
Kohistan : District Convinier Hazara Province Movement Prince Fazal Haq addressing at Bhasha, Shetal, Sauiz, Barhan.
کوہستانی عوام صوبہ ہزارہ تحریک کے سلسلہ میں دیگر اضلاع کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,پرنس فضل حق
تحریک صوبہ ہزارہ کوہستان کے کنوینر پرنس فضل حق کا بھاشا، شتیال، سائیز اور برہن میں احتجاجی جلسوں سے خطاب
داسو (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ کوہستان کے ضلعی کنوینر پرنس فضل حق نے کہا ہے کہ بھاشا کے عوام دیامیر بھاشا ڈیم کی رائلٹی پر سودے بازی نہیں کریں گے، ہم برابر کی رائلٹی کا حق رکھتے ہیں اور اپنا یہ حق ہر صورت لیں گے، صوبائی حکومت بھاشا کی مرکزیت کو تسلیم کرتے ہوئے بھاشا کیلئے فوری طور پر تحصیل کا اعلان کرے۔ وہ ہفتہ کو صوبائی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ بھاشا، شتیال، سائیز اور برہن میں احتجاجی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ فضل حق نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین بھاشا کے عوام کے جائز حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی رائلٹی یہاں کے عوام کا حق ہے اور ہم کسی کو بھی ان کا یہ حق چھیننے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ بنے یا نہ بنے تاہم بھاشا کے عوام کے مطالبات کو صوبائی اور مرکزی حکومت سے ضرور تسلیم کروائیں گے۔ اس موقع پر بھاشا کے معززین علاقہ اور علماء کرام پر مشتمل بھاشا کے حقوق کے حصول کیلئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر اجتماع میں موجود لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر تحریک صوبہ ہزارہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ یہاں کے عوام کا جائز اور جمہوری مطالبہ ہے جسے آخر کار حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا، کوہستان کے عوام صوبہ ہزارہ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کوہستانی عوام صوبہ ہزارہ تحریک کے سلسلہ میں دیگر اضلاع کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہاں کے عوام کو کسی صورت بھی دیگر اضلاع کے عوام سے پیچھے نہیں پائیں گے۔
Peoples of Kohistan are alongside other districts in the series Hazara Province, Prince Fazal Haq

Provincial Budget 2010 - 2011, the government's hand gone Hazara, Ali Asghar

خیبر پختونخواہ کو پورے صوبے کا نام کہنے والوں نے تعصب کی عینک سے ہزارہ کو بجٹ سے حصہ دیا:علی اصغر خان ستر بلین روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے ہزارہ کو صرف چار بلین روپے کے حقیر حصہ پر ٹرخا دیا گیا جو کہ اس کے اصل اور جائز حصہ سے کئی گنا کم ہے، پریس کانفرنس سے خطاب ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبائی بجٹ 2010--2011 ، حکومت ہزارہ سے ہاتھ کر گئی ، ستر بلین روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے ہزارہ کو صرف چار بلین روپے کے حقیر حصہ پر ٹرخا دیا گیا جو کہ اس کے اصل اور جائز حصہ سے کئی گنا کم ہے۔حالیہ صوبائی بجٹ میں ہزارہ کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے جو ابھی تک ہزارہ صوبہ کے قیام اور حقوق کی جدوجہد سے لا تعلق ہیں۔ ان خیالات کا اظہارتحریک حقوق ہزارہ کے سربراہ علی اصغرخان نے ایبٹ آباد میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ صوبائی حکومت نے اقتدار کے گھمنڈ میں ہزارہ کے عوام کی جانب سے60سال سے اپنے ساتھ ہونے والے سوتیلے پن کے خلاف بھر پور احتجاج کی بھی پروا نہیں کی۔ آبادی کے تناسب سے ہزارہ صوبہ کی کل آبادی کا بیس فیصد جس کا حصہ 13.8 بلین روپے اور رقبہ کے حساب سے 25% کا 17.3بلین روپے بنتا ہے خیبر پختونخواہ کو پورے صوبے کا نام کہنے والوں نے تعصب کی عینک سے ہزارہ کو جو حصہ دیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ علی اصغر خان نے کہا کہ ہزارہ جس نے پورے پاکستان کو روشن کرنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اسے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے جبکہ تربیلہ ڈیم سے بننے والی بجلی کی رائلٹی بھی اس بار صوبائی حکومت کو ملی ہے ۔ یہ دلیل دی جا سکتی ہے کہ بجٹ میں غیرمجوزہ ترقیاتی سکیموں کیلئے جو 37.3 بلین روپے چھوڑے گئے ہیں ان میں بھی شاید ہزارہ کا حصہ ہو لیکن اس کی نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے اور مختص شدہ بجٹ کو دیکھتے ہوئے یہ فنڈ بھی ہزارہ سے باہر ہی استعمال ہونے کا خدشہ ہے اس کے لیے دلیل یہ دی جاتی ہے کہ کہ خیبر پختونخواہ کے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص شدہ 32 بلین روپے میں سے ہزارہ کا آبادی اور علاقہ کے حساب سے بننے والا حصہ بالترتیب ساڑھے چھ بلین اور آٹھ بلین روپے ہے جس بناء پر ہزارہ کو اپنا 63% فیصد حصہ اوررقبہ کے لحاظ سے اس کا دگنا ملنا چاہیئے تھا۔ جبکہ اسی تناظر میں ضلع مردان کو آبادی کے لحاظ سے سو فیصد او ر رقبہ کے لحاظ سے چار گنا زائدحصہ ملے گا۔ تحریک حقوق ہزارہ کے سربراہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس بار وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کے ذریعہ بجلی کی رائلٹی کا حصہ بھی دیا جارہا ہے اور ہزارہ جو کہ اس رائلٹی کی پیداوار کا بڑا حصہ ہے جس کا تربیلہ ڈیم کی وجہ سے ایک بڑا علاقہ اور عوام متاثر ہوئے ہیں کو صرف زبانی دعوؤں سے بہلاوے دیئے جارہے ہیں جبکہ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ہائیڈرل منافع کو ان کے پراجیکٹ ایریا پر خرچ کیا جائے گا بجٹ نے پھر صوبائی حکومت کے رویئے سے یہ سوال اٹھا دیئے ہیں کہ ہزارہ اس میں سے کیا حاصل کرے گا ۔ علی اصغر خان نے کہا کہ اس کے برعکس صوبہ پنجاب کے بجٹ میں سرائیکی علاقہ کے لوگوں کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے پچاس بلین روپے کے گرینڈ پیکج کا اعلان کیا ہے۔ علی اصغر خان کے ہمراہ جمعیت العلمائے اسلام(س) کے صاحبزادہ عتیق الرحمان، سید یوسف شاہ صابری،تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے مصدق شاہ، ابرار تنولی، محمد عارف،خاکسار تحریک کے چوہدری فاروق، پاکستان عوامی پارٹی کے سردار ایوب، عبدالحئی گوہر، لالہ سردار یعقوب،ملک محمد سجاد، حاجی کالا خان، سردار مشتاق، معین قریشی، کامران احمد ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
Provincial Budget 2010 - 2011, the government's hand gone Hazara, Ali Asghar

Peshawar : Members Provincial Assembly of Hazara called constitutional struggle for a Hazara Province


ہزارہ کے اراکین صوبائی اسمبلی کا صوبہ ہزارہ کیلئے آئینی جدو جہد کرنے کا اعلان
صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری کیلئے کوششیں کی جائینگی اور اے این پی و پی پی پی دونوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے، مشترکہ اعلامیہ
پشاور ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) ہزارہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے لئے آئینی جدو جہد کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہزارہ کے اراکین اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ن لیگ کے صوبائی پارلیمانی لیڈر پیر صابر شاہ کی رہائش گاہ پر ہوا اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے پیر صابر شاہ کے علاوہ جاوید عباسی ، عنایت اللہ جدون ، سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، عبد الستار خان ، شمعون یار خان ، ایم ایم اے کے مفتی کفایت اللہ ، شاہ حسین خان االائی ، راجہ فیصل زمان ، پی پی پی کی نعیمہ نثار اور ساجدہ تبسم ، ق لیگ کے قلندر لودھی ، وجیہہ الزمان ، اے این پی کے مولوی عبید اللہ اور آزاد اراکین تاج محمد ترند اور حبیب الرحمن تنولی نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی وجہ سے ہزارہ میں اشتعال پھیلا اور علیحدہ صوبہ مانگا جانے لگا ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے آئینی راستہ نظر انداز کرتے ہوئے عوامی جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی اور آج تک صوبہ بنانے کے لئے سنجیدہ کوشش نظر نہ آسکی یہ سلسلہ سڑکوں پر نہیں بلکہ منتخب ایوانوں میں حل ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے حصول کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرکے عوام کو دھوکہ دینا اس سے سیاسی فائدہ اٹھانا افسوسناک ہے اس مقصد کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری کیلئے کوششیں کی جائینگی اور اے این پی و پی پی پی دونوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی تشکیل دے کر آئین و پارلیمانی جدو جہد کے لئے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اباسین ڈویژن پہلے بنا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں وہ صوبہ ہزارہ کا ہی حصہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد میدان میں آئیں گے اور اگر ہزارہ الگ صوبہ بنتا ہے تو اس کا کریڈٹ ہزارہ کے عوام کو ہی جائے گا ۔
Peshawar : Members Provincial Assembly of Hazara called constitutional struggle for a Hazara Province

Battagram: Latest Activities of Tehreek-e-Abaseen Division


تحریک اباسین ڈویژن کا اباسین ڈویژن کے قیام کیلئے جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان
بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )گزشتہ روز تحریک اباسین ڈویژن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں سپریم کونسل کے اکثریتی ارکان کی شرکت اجلاس میں آئندہ کے لاتحہ عمل اور سرگرمیوں اور جلسے اور میٹنگوں کے انعقاد پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحریک اباسین ڈویژن کے قیام تک جاری رہے گی بٹگرام کوہستان اور کالاڈھاکہ ہزارہ کے محروم اور مظلوم اضلاع ہیں ان کے مفاد پرست سیاسی دوکان داری کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی اجلاس میں کا میاب گرینڈ جرگہ کے انعقاد پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے اباسین ڈویژن کے قیام کے عندئے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام پر تحریک کی کامیابی کیلئے دعا مانگی گئی ۔

Stunt_Dirt_Bike_2180


اباسین ڈویژن کو سیاسی جماعتیں ذاتی مفاد کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں ، اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ

بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ اباسین ڈویژن ایک انتظامی مسئلہ ہے سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ اسے ذاتی مفاد کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں ڈویژن کے قیام سے ان علاقوں کے انتظامی مسائل حل ہوں گے حکومت کو چاہئے کہ فی الفور ڈویژن کے قیام کا اعلان کرے ۔یہ ان غریب اضلاع پر حکومت کا بڑا احسان اور ان کو تاریخی کارنامہ ہو گا۔
Battagram: Latest Activities of Tehreek-e-Abaseen Division

Thursday, June 24, 2010


Abbottabad: Hazara Qaumi Mahaz Chairman Kashif Malik meeting with HQM Sindh President Khurshid Hazarvi


Abbottabad: Hazara Qaumi Mahaz Chairman Kashif Malik meeting with HQM Sindh President Khurshid Hazarvi, spokesmen Babu Muhammad Bashir, Rashid Yaqoob also

In the first week of July Karwan-e-Hazara will be run , Hazara Province Movement


جولائی کے پہلے ہفتے میں کاروان ہزارہ چلایا جائے گا ، تحریک صوبہ ہزارہ
ہماری منزل صرف اور صرف صوبہ ہزارہ کا حصول ہے ، بٹ گرام میں اجلاس سے بابا حیدر زمان کا خطاب
بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد سردار حیدر زمان نے ماہ جولائی میں تحریک کومزید فعال بنانے کیلئے ہزارہ کے پانچوں اضلاع میں کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جولائی کے پہلے ہفتے میں کاروان ہزارہ بھی چلایا جائے گا اور بلدیاتی نمائندوں، علماء کرام، وکلاء، طلباء اور خواتین کے خصوصی کنونشن بھی ہونگے جس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے اس بات کا فیصلہ بابا سردار حیدر زمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، ہزارہ ایکشن کمیٹی کے بٹگرام میں ہونے والے اجلاس میں یوسف ایوب، ڈاکٹر اظہر جدون، مشتاق احمد غنی، سردار محمد یوسف، سید قاسم شاہ، شہزادہ گستاسپ، طارق سواتی، خانزادہ خان، عالمزیب خان اور فضل حق نے شرکت کی‘ اجلاس سے بابا سردار حیدر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل صرف اور صرف صوبہ ہزارہ کا حصول ہے اور ہم ہر حال میں صوبہ ہزارہ لے کر رہیں گے‘ انہوں نے ماہ جولائی میں کاروان ہزارہ چلانے اور کنونشن کے انعقاد کیلئے یوسف ایوب، عبدالرزاق عباسی، سردار محمد یوسف، خانزادہ خان اور فضل حق پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا۔In the first week of July Karwan-e-Hazara will be run , Hazara Province Movement

Members resigned for Hazara Province public to send them unopposed to assemblies, Saeed Mughal


اراکین صوبہ ہزارہ کیلئے مستعفی ہوں عوام انہیں بلا مقابلہ اسمبلیوں میں بھیجیں گے ، سعید مغل
ممبران اسمبلی اگر تحریک صوبہ ہزارہ سے مخلص ہیں تو بلاتاخیر اپنی اپنی نشستوں سے مستعفی ہو کر تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہو جائیں
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ ایک بڑی عوامی قوت بن چکی ہے اہلیان ہزارہ قائد تحریک پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان کی ایک کال پر لاکھوں کی تعداد میں قربان ہونے کو تیار ہیں جو بھی بابا حیدر زمان کی قیادت میں اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہو گا انشاء اللہ مستقبل اس کا مقدر بنے گا، ان خیالات کا اظہار سابق ناظم و سابق امیدوار حلقہ پی ایف 46 ایبٹ آباد محمد سعید مغل نے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کے ممبران اسمبلی اگر تحریک صوبہ ہزارہ سے مخلص ہیں تو بلاتاخیر اپنی اپنی نشستوں سے مستعفی ہو کر تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہو جائیں ان کے آئے روز کے بدلتے بیانات کے فلاں استعفیٰ دے تو میں بھی دوں گا یا عوام چاہے تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں عوام چاہتی ہے کہ آپ سب ممبران اسمبلی جو عوامی حقوق کا دفاع نہیں کر سکے اب آپ کو اسمبلیوں میں بھی نہیں بیٹھنا چاہیے اور آپ مستعفی ہو کر اپنے عوام میں آ کر بابا حیدر زمان کی قیادت میں دوبارہ تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہو جائیں عوام آپ کو معاف کر دے گی اور آئندہ ایک موقع اور فراہم کرتے ہوئے بلامقابلہ آپ کو دوبارہ اسمبلیوں میں بھیجے گی۔
Members resigned for Hazara Province public to send them unopposed to assemblies, Saeed Mughal

Hazara not limited to five districts, Attock, Chach, Murree and some parts of Malakand and Pothohar also historical part of Hazara, Speakers


ہزارہ پانچ اضلاع تک محدود نہیں چھچھ ، اٹک ، مری سمیت پوٹھوہار اور مالاکنڈ کے کچھ علاقے ہزارہ کا تاریخی حصہ ہیں ، مقررین
سب کو باہمی احترام اوریکجہتی کے ساتھ ہزارہ صوبہ کے قیام اور حقوق کی منزل کی جانب پیشرفت کرنی چاہیئے، تحریک حقوق ہزارہ کے زیر اہتمام ہری پور میں کارنر میٹنگز سے خطاب
ہری پور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ہری پور کی متعدد تنظیموں نے تحریک حقوقِ ہزارہ کی حمائیت کردی ، ہزارہ صوبہ کے قیام اور ہزارہ والوں کے حقوق کے لئے مل کر جدوجہدکے عزم کا اظہار کر دیا۔ علاقہ چھچھ، اٹک، مری کے عوام کو ہزارہ میں شامل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر سے متعدد تنظیموں نے کہا کہ تحریک حقوقِ ہزارہ ہزارہ کی واحد غیر جانبدار تحریک ہے جس میں تمام مکاتب فکر اور طبقات برابری کی سطح ہزارے والوں کی شناخت اور حقوق کے لئے جدوجہد کا موقع دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک حقوقِ ہزارہ سیاسی مفادات اور زاتی انا پرستی سے پاک پلیٹ فارم ہے جس پر ہزارہ میں رہنے والا ہر فرد اعتماد کر سکتا ہے۔ اجلاس میں میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث ہری پور کے 80فیصد عوام ہزارہ صوبہ کی جدوجہد سے ناآشنا ہیں جنہیں شامل کئے بغیرمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ تحریک حقوقِ ہزارہ کا دائرہ ہری پور میں یونین کونسل کی سطح تک بڑھا یا جائے اور کارنر میٹنگز کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی آگہی کر کے انہیں جدوجہد میں شامل کیا جائے بالخصوص علاقہ تناول پر بھر پور توجہ دی جائے۔ اجلاس میں اعجاز احمدخان، شاہ شجاع، جمروز خان، شہزادہ خان، عبدالمنان،آصف علی جاہ، قاری روح الامین،ملک عارف، محمد سلیم، عمران میر، ملک اکثر، حاجی غلام مصطفی، مدثر خان، اختر جدون، زرغون شاہ، محمد شفیق، محمد گلزار، پارس عظیم، محمد امین چوہان، جمعہ خان، میاں خان عباسی، خبیب احمد، محمد یاسر،آصف خان، خالد محمود اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سابق ناظم یونین کونسل بیڑ آصف علی جاہ نے کہاکہ ہزارہ کاز کے لئے سب کی منزل ایک ہے صرف طریقہ کار اور راستے جدا ہیں لہذا سب کو باہمی احترام اوریکجہتی کے ساتھ ہزارہ صوبہ کے قیام اور حقوق کی منزل کی جانب پیشرفت کرنی چاہیئے۔ اعجاز احمد خان نے کہا کہ ہزارہ صرف پانچ اضلاع تک محدود نہیں بلکہ چھچھ ،اٹک ، مری سمیت پوٹھوہار اور مالا کنڈ کے کچھ علاقے ہزارہ کا تاریخی حصہ ہیں۔ان علاقوں کے عوام کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کرکے انہیں اپنی اصل جغرافیائی شناخت دی جائے اورانہیں ہزارہ صوبہ کی تحریک میں شامل کیاجائے۔Hazara not limited to five districts, Attock, Chach, Murree and some parts of Malakand and Pothohar also historical part of Hazara, Speakers

Monday, June 21, 2010


After the meeting of assembly members the resolution of Hazara Province would be introduced in the Assembly, Waji-u-Zaman


ممبران اسمبلی کے مشاورتی اجلاس کے بعد صوبہ ہزارہ کی قرارداد کو اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ، وجیہہ الزمان خان

صوبہ ہزارہ پر اسمبلی کے اندر دلائل کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اضلاع میں ایڈ منسٹریٹر یونٹ قائم کئے جائیں، ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ہم خیال گروپ
مانسہرہ(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صوبائی صدر اور تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ پر ممبران اسمبلی کا اہم مشاورتی اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کیا جا رہا ہے جس کے بعد تحریک صوبہ ہزارہ کی قرارداد کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا مرکزی و صوبائی قیادت سے مذاکرات کا بھی امکان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بفہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ممبر اسمبلی وجیہہ الزمان خان نے کہا کہ ہم نے صوبہ ہزارہ کے اصولی موقف پر قائم ہیں اس تحریک کا باقاعدہ اسمبلی سے منظور کروانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کے بعد آئندہ چند روز میں ہزارہ کے ممبران اسمبلی کا مشاورتی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ پر اسمبلی کے اندر دلائل کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اضلاع میں ایڈ منسٹریٹر یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ عوام کا پیسہ وقت بچ سکے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ صوبہ ہزارہ بن کے رہے گا انشاء اللہ اس کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔
After the meeting of assembly members the resolution of Hazara Province would be introduced in the Assembly, Waji-u-Zaman

Hazara Province can not become of killing innocent people, be sure the Hazara would be a Province, Sardar Mehtab


صوبہ ہزارہ معصو م لوگوں کو قتل کر کے نہیں بنایا جا سکتا صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا ،سردار مہتاب
صوبے تحریک چلانے والے اٹھاسی میں شیر پاؤ کی منڈی میں بک چکے تھے،مسلم لیگ ن کا یہ شیوہ نہیں کہ مہذب معاشرہ میں گندی زبان استعمال کرے
صوبہ سرحد کا نام آصف علی زرداری نے تبدیل ک یا ، ہزارہ میں اے این پی اور پیپلز پارٹی عوام کومسلم لیگ ن کیخلاف ور غلا رہی ہے ، لورہ میں جلسہ عام سے خطاب
لورہ+سیر ش رقی (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد خان نے لورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پختونخواہ کی مخالفت کی ہے لسانی بنیادوں پر صوبے کے نام کی تبدیلی نہ پہلے منظور تھی نہ اب ہے ،صو بے کا نام میاں نواز شریف یا ہم نے تبدیل نہیں کیا اور ہزارہ کے مسترد کردہ عناصر نے صوبے کی آڑ میں مسلم لیگ ن کو نشانہ بنا رکھا ہے اٹھارویں ترمیم نواز شریف نے نہیں پارلیمنٹ ہاؤس نے پاس کی ہے جس میں تمام جماعتوں کے ارکان موجود تھے یہ لوگ اسمبلیوں میں جاکر پختونخواہ کی بات کرتے ہیں ہزارہ میں صوبہ ہزارہ کی انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ کا نام صدرزرداری نے تبدیل کیا اور ہزارہ میں اے این پی اور پی پی مسلم لیگ ن کے خلاف عوام کو ورغلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ معصوم لوگوں کو قتل کر کے نہیں بنایا جا سکتا اس کیلئے پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ راستہ اختیار کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ مسلم لیگ ن ہی بنائے گی وہ لوگ صوبہ نہیں بنا سکتے جن کا پاکستان کی سیاست
میں کو ئی وج ود ہی نہ یں ان ہی لوگوں نے ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کو توڑا مسلم لیگ کو توڑنا پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہے اٹھارویں ترمیم پاکستان کی بقاء اور مستقبل ہے صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا مگر وقت پر، ایم پی اے بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ کے ہر بچہ کی خواہش ہے صوبہ ہونا چاہئے مگر چند سیاسی یتیموں نے ذاتی مفادات کی خاطر بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا اور سڑکوں پر صوبے نہیں بنتے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی گود میں بیٹھنے والے ہمارے ترقیاتی پروجیکٹوں کو دیکھا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے سابقہ دور میں ہمارے علاقوں کو جان بوجھ کر محروم کیا گیا اب صوبے کے نام پر سازش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب ق لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ہے مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ آنیو الا دور مسلم لیگ ن کا ہے ہزارہ کے عوام کے سوداگر ہزارہ کے عوام سے مخلص نہیں یہ اے این پی سے ملے ہوئے ہیں لورہ کے عظیم الشان جلسے میں عوام کا جم غفیر تھا قائدین ن لیگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہزاروں عوام نے سردار مہتاب عباسی استعفیٰ واپس کرنے کا مطالبہ کیا لورہ سرکل کے عوام میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا بیرسٹر جاوید عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور قاتل لیگ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی سابقہ دور میں جھوٹی سیاست کی گئی مسلم لیگ ن کا یہ شیوہ نہیں کہ مہذب معاشرہ میں گندی زبان استعمال کرے ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے صوبے تحریک چلانے والے اٹھاسی میں شیر پاؤ کی منڈی میں بک چکے تھے مگر سردار مہتاب عباسی نے ہزارہ کے عوام کی لاج رکھ لی تھی ۔
Stunt_Dirt_Bike_2180

Hazara Province can not become of killing innocent people, be sure the Hazara would be a Province, Sardar Mehtab

Battagra : Leaders of Hazara Province Movement addressing to Public gathering


Battagram : Leaders of Hazara Province Movement Sardar Muhammad Yousaf and X Tehsil Nazim Battagram Khanzada Zafar Ali Khan addressing public gathering regarding Hazara Province Movement.

Abbottabad : Coordination Committee Meeting of Tehreek-e-Haqooq-e-Hazara youth wing


Abbottabad : Naeem Sarwar and others addressing to the Coordination Committee Meeting of Tehreek-e-Haqooq-e

Sunday, June 20, 2010


Abbottabad+Haripur: Different activities of Hazara Qaumi Mahaz Chairman Kashif Malik

Abbottabad : Workers of Hazara Qaumi Mahaz Pakistan raising hand to make solidarity with Chairman HQM Kashif Malik.
Abbottabad : Chairman Hazara Qaumi Mahaz Pakistan Kashif Malik, Syed Turab Shah, Peter, Salim Raza, Pasha Khan, Babo Bashir and others offering Fatiha over the grave of late Chairman and Founder of Hazara Qaumi Mahaz Asif Malik.
Haripur : Chairman Hazara Qaumi Mahaz Pakistan Kashif Malik and correspondent Babo Bashir and others district leaders of party's group photo.
Abbottabad : Chairman Hazara Qaumi Mahaz Pakistan Kashif Malik presiding over the Qaumi Mahaz advisory meeting.
Abbottabad+Haripur: Different activities of Hazara Qaumi Mahaz Chairman Kashif Malik

Abbottabad : Public came out on roads against short unannounced visit of Chief Minister and make protest


Abbottabad : Traders shut down their shops and market on the arrival of Chief Minister Amir Haider Hoti in Abbottabad.
Abbottabad : Peoples burnt tyros and other things and blocked the road against the arrival of Chief Minister Amir Haider Hoti in Ayub Medical Complex Abbottabad.
Abbottabad : Supreme Leader of Hazara Province Movement Baba Haider Zaman, Amanullah Khan Jadoon and others are coming towards the Ayub Medical Complex to make protest on the arrival of Chief Minister Amir Haider Hoti in ATH while on other hand the workers of Hazara Qaumi Mahaz Pakistan has blocked the road at Sarban Chowk to make protest.
Stunt_Dirt_Bike_2180

وزیر اعلیٰ کے غیر اعلانیہ مختصر دورہ ایبٹ آبادکے خلاف تحریک صوبہ ہزارہ کی کال پر عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا
وزیر اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر ایوب میڈیکل کمپلیکس آئے اور پھر سردار مہتاب کے گھر فاتحہ خوانی کے بعد وہیں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنی کابینہ کے ہمراہ پشاور روانہ ہو گئے ، وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا
وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور ان کی کابینہ میں اگر اخلاقی جرات ہے تو فوارہ چوک میں اعلان کرکے کسی تقریب میں شرکت کرکے دکھائیں، بابا سردار حیدر زمان کا مظاہرین سے خطاب
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی غیر اعلانیہ اچانک ایبٹ آباد آمد کی اطلاع اور تحریک صوبہ ہزارہ کی کال پر عوام نے شاہراہ ریشم کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا، جس سے کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی ، وزیر اعلیٰ کے دورہ کو انتہائی خفیہ رکھا گیاتھا اور مقامی میڈیا ، شہداء کے لواحقین اور اور زخمی افراد کو بھی دورہ کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وزیر اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر آئے اس موقع پر سینئر صوبائی وزراء رحیم داد خان ، بشیر احمد بلور ، صوبائی وزراء سید ظاہر علی شاہ ، میاں افتخار حسین ، نمروز خان ، قاضی محمد اسد ، شجاع سالم خان اور دیگر بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں چند شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں چیک تقسیم کئے جبکہ ملک پورہ کے رہائشی شہید نثار خان کے بھائی عبد الرحمن اوروالد دریمان نے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے امدادی چیک نہیں لیا، وزیر اعلیٰ نے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کالج آف ڈینٹیسری کا افتتاح بھی کیا جو کہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ اور ڈپٹی چیئرمین ایرا سجاد اکرم نے کرنا تھا، عین افتتاح کے ٹائم پر افتتاح کی تختی کو تبدیل کرکے وزیر اعلیٰ کی تختی لگا دی گئی ،وزیر اعلیٰ ایوب میڈیکل کمپلیکس دورہ کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور روانہ ہو گئے ، وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے دورہ کی اطلاع ملتے ہی تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین بابا سردار حیدر زمان ، امان اللہ خان جدون ، ولی محمد خان ، ابرار سعید سواتی ، ممتاز خان کی قیادت میں عوام نے شاہراہ ریشم کو سربن چوک ، سپلائی ، میزائل چوک منڈیاں ا ور ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا ، اور نعرے بازی بھی کی جبکہ مظاہرین نے ٹائر اور دیگر اشیاء بھی سڑکوں پر جلائیں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو بلاک کر دیا ، اور بڑی تعداد میں عوام ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر جمع ہوگئے جن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا کہ ہزارہ کی پاک سر زمین پر سانحہ 12اپریل کے ذمہ داروں کو آنے کی اجازت نہیں دینگے ، ہمارا احتجاج صوبہ ہزارہ کے قیام تک جاری رہے گا صوبہ ہزارہ کی تحریک ایک عوامی تحریک ہے جس میں ہزارہ میں بسنے والی تمام اقوام شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور ان کی کابینہ میں اگر اخلاقی جرات ہے تو فوارہ چوک میں اعلان کرکے کسی تقریب میں شرکت کرکے دکھائیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمپلیکس ہسپتال کے چاروں اطراف موجود تھی ،وزیر اعلیٰ کے واپس جاتے ہی عوام منتشر ہو گئے اور انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔
Abbottabad : Public came out on roads against short unannounced visit of Chief Minister and make protest

Shaheed Nisar's family refused to take relief check from Chief Minister


شہید نثار کے لواحقین کا وزیر اعلیٰ سے امدادی چیک لینے سے انکار
جس حکومت کے کارندوں نے نثار کو شہید کیا اسکے سربراہ سے چیک لینا قبول نہیں ، بھائی اور والد کا اظہار خیال
ایبٹ آباد ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) وزیر اعلیٰ کے دورہ ایبٹ آباد کے موقع پرملک پورہ کے رہائشی سربن چوک میں شہید ہونے والے نثار احمد کے والددریمان اور بھائی عبد الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے چیک لینے سے انکار کر دیا ، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے جب سانحہ 12اپریل کے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے شروع کئے تو شہید نثار احمد کے والد دریمان اور بھائی عبد الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے چیک لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جس حکومت کے کارندوں نے میرے بیٹے کو شہید کیا اسی کے سربراہ سے چیک نہیں لوں گا ، شہید کے بھائی نے کہا کہ یہ تو ایک بھائی شہید ہوا اگر ہم سب بھائی صوبہ ہزارہ کیلئے شہید ہو جائیں تو پروا نہیں ، تقریب میں امدادی چیک لینے نہیں بلکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آیا ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے نثار احمد کے والداور بھائی سے سانحہ پر معذرت بھی کی ، اور جلدی جلدی تقریب ختم کرتے ہوئے روانہ ہو گئے ۔

Stunt_Dirt_Bike_2180
Shaheed Nisar's family refused to take relief check from Chief Minister

take relief check from Chief Minister


شہید نثار کے لواحقین کا وزیر اعلیٰ سے امدادی چیک لینے سے انکار
جس حکومت کے کارندوں نے نثار کو شہید کیا اسکے سربراہ سے چیک لینا قبول نہیں ، بھائی اور والد کا اظہار خیال
ایبٹ آباد ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) وزیر اعلیٰ کے دورہ ایبٹ آباد کے موقع پرملک پورہ کے رہائشی سربن چوک میں شہید ہونے والے نثار احمد کے والددریمان اور بھائی عبد الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے چیک لینے سے انکار کر دیا ، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے جب سانحہ 12اپریل کے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے شروع کئے تو شہید نثار احمد کے والد دریمان اور بھائی عبد الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے چیک لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جس حکومت کے کارندوں نے میرے بیٹے کو شہید کیا اسی کے سربراہ سے چیک نہیں لوں گا ، شہید کے بھائی نے کہا کہ یہ تو ایک بھائی شہید ہوا اگر ہم سب بھائی صوبہ ہزارہ کیلئے شہید ہو جائیں تو پروا نہیں ، تقریب میں امدادی چیک لینے نہیں بلکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آیا ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے نثار احمد کے والداور بھائی سے سانحہ پر معذرت بھی کی ، اور جلدی جلدی تقریب ختم کرتے ہوئے روانہ ہو گئے ۔
Shaheed Nisar's family refused to take relief check from Chief Minister

Sardar Haider Zaman Baba are my elders always ready to go their house, Chief Minister Amir Haider Khan Hoti


بابا سردار حیدر زمان میرے بزرگ ہیں وہ جب چاہیں انکے گھر جانے کو تیار ہوں ، وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی
قانونی اورآئینی راستے پر چل کر اگرکل کو ہزارہ کے لوگ صوبہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں توسرآنکھوں پرمیں کون ہوتاہوں ان کو روکنے والا، ایبٹ آباد کے مختصر دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
ایبٹ آباد( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی رائے کااحترام کرناچاہیئے۔اٹھارویں ترمیم کے نتیجے میں اگرصوبے کانام تبدیل ہواہے توپارلیمنٹ کے اس فیصلے کااحترام کرناچاہیئے تاہم کسی علاقے کواگرنام کی تبدیلی پر اعتراض ہے توہم ان کی رائے کابھی احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روزایبٹ آبادمیں سانحہ بارہ اپریل کے شہداء کے ورثاء میں امدادی چیکوں کی تقسیم کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرسینئرصوبائی وزراء رحیم دادخان ،بشیراحمدبلور،صوبائی وزراء میاں افتخارحسین ،سیدظاہرعلی شاہ ،قاضی اسد، نمروزخان ،شجاع خان ،اعلیٰ صوبائی ڈویژنل اورضلعی حکام بھی موجودتھے ۔امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وہ ایبٹ آبادکھلے دل سے آئے ہیں اورپیارومحبت کاپیغام لائے ہیں۔میں چاہتاہوں کہ دوسری جانب سے بھی اسی جذبے کارسپانس ملے ۔انہوں نے کہاکہ وہ ہزارہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کوتیارہیں۔باباسردارحیدرزمان میرے بزرگ ہیں وہ جب چاہیں میں دوبارہ ایبٹ آبادآکران کے گھرجانے کوتیارہوں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ ہزارہ کے ہرایک بزرگ کے گھرجانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ۔ہمیںآپس میں تلخیوں میں اضافہ نہیں کرناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم بھائیوں کی طرح رہے ہیں اورآئندہ بھی بھائیوں کی طرح رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوں کی رائے کااحترام ہم پرلازم ہے اورہم ان کی رائے کااحترام کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ جلاؤ گھیراؤ،مرنے مارنے سے یہ مسئلے حل نہیں ہوتے اس کیلئے باقاعدہ سیاسی عمل کے تحت آئینی اورقانونی راستہ موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانونی اورآئینی راستے پر چل کر اگرکل کو ہزارہ کے لوگ صوبہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں توسرآنکھوں پرمیں کون ہوتاہوں ان کو روکنے والا۔انہوں نے کہاکہ آج بھی کچھ لوگوں کومیرے آنے پر اعتراض ہوگامیں صرف اتناکہوں گاکہ میں ایک کھلے ذہن کے ساتھ ایبٹ آبادآیاہوں۔انہوں نے اس تاثرکو مستردکردیاکہ ان کی حکومت ہزارہ کو نظراندازکررہی ہے ۔آج بھی میں نے 311ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈینٹل کالج کاسنگ بنیادرکھاہے ۔موجودہ حالات میں ہزارہ کی ترقی کونظراندازکرنے کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وئے کیلئے حاصل کردہ اراضی کے مالکان کو معاوضے دینے کیلئے فنڈزریلیزہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سانحہ بارہ اپریل کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی حتمی رپورٹ آگئی ہے جس کی روشنی میں قانونی کاروائی کاعمل شروع ہوچکاہے جس کو مکمل غیرجانبداری سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔جوڈیشل انکوائری پربعض حلقوں کے تحفظات کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کے دوران کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھالیکن انکوائری رپورٹ آنے کے بعدبعض لوگوں نے اس پراعتراض کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ مکمل آزادہے اورہمیں اپنی عدلیہ پر فخرہے ۔ہماری عدلیہ نے تاریخی فیصلے کیے ہیں اورآج بھی تاریخی فیصلے کررہی ہے ۔ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہوناچاہیئے اس پر اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں۔
Sardar Haider Zaman Baba are my elders always ready to go their house, Chief Minister Amir Haider Khan Hoti

Establishment of new provinces is essential for national development, Ali Asghar Khan


نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، علی اصغر خان
نوجوان پرامن جدوجہد کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کی منزل حاصل کرسکتے ہیں، گھماواں ہری پور میں قائدتحریک حقوق ہزارہ کا خطاب
ہری پور( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، تعصب کی بجائے حقوق کی فراہمی کیلئے صوبہ ہزارہ کا قیام ضرور ی ہے ، تحریک حقوق ہزارہ کے زیر اہتمام گھماواں یونین کونسل بانڈی شیر خان ضلع ہری پور میں دیہی تنظیموں کے نمائندگان کے مشاورتی اجلاس سے قائد تحریک علی اصغر خان کا خطاب ، گزشتہ روز گاؤں گھماواں یونین کونسل بانڈی شیر خان ضلع ہری پور میں دیہی تنظیموں کے نمائندگان کے مشاورتی اجلاس سے تحریک حقوق ہزارہ کے قائد علی اصغر خان نے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ صوبہ کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہری پور سے کوہستان تک ہر جگہ لوگ صوبہ ہزارہ چاہتے ہیں اعداد و شمار و حقائق کی بنیاد پر صوبہ کی جدوجہد مثبت ہوگی پوری دنیا میں آبادی کے اضافے کی وجہ سے ممالک اور صوبوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پنجاب اور ایران کی آبادی برابر ہے جبکہ ایران میں 30 صوبے ہیں چھوٹے صوبوں سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آتی ہے تحریک کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے نہ کہ تفریق پھیلانا اور نہ ہی تحریک کے پلیٹ فارم کو الیکشن کمپین کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے ملک کے باقی علاقوں میں بھی لوگ الگ صوبے چاہتے ہیں چھوٹے صوبوں سے فائدہ اس ملک کا ہے بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی بہتری کے لیے کام ممکن نہیں ہیں ہزارہ کے سب سے بڑا وسیلہ یہاں کے لوگ ہیں جو پورے ملک کوچلا رہے ہیں ہر جگہ ہزارے وال اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں مگر ہمارے علاقوں میں مواقعوں کا فقدان ہے ہمارے لوگوں میں اتنی صلاحیتیں موجود ہیں جس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا ہم کسی ایک خاندان یا پارٹی کی حکمرانی کیلئے صوبہ نہیں بنانا چاہتے بلکہ صوبہ ہزارہ میں صرف غریب کی خوشحالی کی بات ہو تعلیم صحت کی سہولیات میسر ہوں یہ صوبہ غریب لوگوں کے لیے بنانا ہے اس جدوجہد کیلئے لوگوں کو منظم ہونے کی ضرورت ہے پختونخواہ انکو مبارک ہو ہمیں نفرت پھیلائے بغیر اپنا صوبہ چاہیے اور اس میں پختونخواہ والوں کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے ہزارہ صوبہ کے قیام کی تحریک آج شروع نہیں ہوئی بلکہ پچھلے کئی عشروں سے یہ آواز بلند ہوتی رہی ہے صرف اس میں شدت اس وقت آئی جب ہمارے معصوم بچے ، نوجوان شہید اور زخمی ہوئے اب اس تحریک کو ایسے انداز میں چلانا ہے جو کہ پرامن اور مثبت ہو اس کے لیے تحریک حقوق ہزارہ کا پلیٹ فارم موجود ہے جو ہر قسم کی سیاسی چپقلش سے بالاتر ہوکر صرف ہزارہ کے لوگوں کو ان کے حقوق کے لیے اور خاص طور پر صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ہمیں اپنے نوجوانوں سے توقعات ہیں کہ وہ اس کاز کے لیے بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور پورے ملک میں پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں اجلاس سے محمد سرور ، نور محمد ، حسن علی خا ن، محمد صابر اور راشدہ دوحد نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک ممتاز نے سرانجام دیئے علاقے کے لوگوں نے اس کاز میں تحریک حقوق ہزارہ کابھرپور ساتھ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا
Establishment of new provinces is essential for national development, Ali Asghar Khan

Battagram : Leader of Hazara Province Movement visits Battagram regarding Movement

Battagram : Central Leader of Hazara Province Movement Sardar Muhammad Yousaf are coming towards the public gathering.

Abbottabad : Hazara Janisar Force paid tribute to injured and martyrs of Hazara by motorcycle rally


شہدائے ہزارہ و زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہزارہ جانثار فورس کی موٹر سائیکل ریلی
صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے ہزار جانثار فورس صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، محمد سجاد قریشی
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزارہ جانثار فورس کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی‘ ریلی جب پل سے شروع ہوئی‘ ریلی کے شرکاء منڈیاں کا چکر لگانے کے بعد بازار پہنچے‘ ریلی کی قیادت محمد سجاد قریشی کر رہے تھے‘ کینٹ چوک پہنچ کر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سجاد قریشی نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے شہداء اور زخمیوں کے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے ہزار جانثار فورس صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
Abbottabad : Hazara Janisar Force paid tribute to injured and martyrs of Hazara by motorcycle rally

All political and social forces requires unity for Hazara Province, Ali Asghar Khan


صوبہ ہزارہ کیلئے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کے اتحاد کی ضرورت ہے ، علی اصغر خان
کراچی میں بسنے والے ہزارے والوں کی تحریک کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں ، ہزارہ قومی محاذ سندھ کے صدر خورشید ہزاروی و قاضی اظہر سے ملاقات میں اظہار خیال
ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ اور ہزارہ قومی محاذ سندھ کے صدر حاجی خورشید ہزاروی نے تحریک حقوقِ ہزارہ کے قائد علی اصغر خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں اندرونِ ہزارہ اور سندھ با لخصوص کراچی میں ہزارہ صوبہ کے قیام کی جدوجہد، آل پارٹیز کانفرنس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علی اصغر خان نے ہزارے والوں کی شناخت اور حقوق کی جدوجہد میں کراچی میں بسنے والے ہزارہ والوں کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کی جدوجہدکے یک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی وسماجی قوتوں کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ منزل کا حصول اسی صورت ممکن ہے کہ نہ صرف ہزارہ میں رہنے والے بلکہ ملک بھر مقیم ہزراہ وال یکجان ہو کر ہزارہ کاز کے لئے کام کریں۔ ملاقات کے دوران ہزارہ قومی محاذ کے بانی قائد آصف ملک ایڈووکیٹ سمیت تما م نظریاتی کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
All political and social forces requires unity for Hazara Province, Ali Asghar Khan

Former Chief Ministers Iqbal Khan Jadoon and Raja Sikandar Zaman are proud of Hazara, Naseer Khan


 سابقہ وزرائے اعلیٰ اقبال خان اور سکندر زمان اہلیان ہزارہ کا فخر ہیں ، نصیر خان
ہزارہ کو پیرس بنانے والوں نے دو جگہ پر چڑیاں اور ہرن لگوانے کے سوا کیا کیا ، اپنے اسلاف کیخلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرینگے ، کنوینئر تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سابقہ وزیراعلیٰ سرحد اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان اہلیان ہزارہ کا فخر ہیں ق لیگ کے ایم پی ایز کس کی زبان بول رہے ہیں اپنے اسلاف کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان درویش صفت اور غیرت مند اور انسان دوست رہنما تھے ہزارہ کو پیرس میں بنانے والوں نے دو جگہ پر چڑیاں اور ہرن لگوانے کے سوا کیا کیا، پی ایم ایل (ن) نے اے این پی سے ملی بھگت کر کے ہمارے آباؤاجداد کی قبروں کا سودا کیا اور پختونخواہ کا تحفہ دیا اور 12 اپریل کو سرزمین رش پر قیامت صغریٰ برپا کی اور ہمارے بھائیوں کو شہید اور زخمی کیا جن کی FIR بھی درج نہ ہوئی ق لیگ کے ایم پی ایز کو یہ بات کیوں بھول گئی کہ ان کی سینئر قیادت تحریک صوبہ ہزارہ میں ایک اہم اور جرأت مند کردار ادا کر رہی ہے‘ ان خیالات کا اظہار نصیر خان جدون کنوینئر تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Former Chief Ministers Iqbal Khan Jadoon and Raja Sikandar Zaman are proud of Hazara, Naseer Khan

Haripur Lawyers also joined the Hazara Province Movement


تحریک صوبہ ہزارہ میں ہری پور کے وکلاء بھی شامل ہو گئے
ہریپور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)تحریک صوبہ ہزارہ میں ہریپورکی وکلاء برادری بھی شامل ہوگئی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکے سردارعبدالرؤف ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری محمداشفاق لودھی نے تحریک صوبہ ہزارہ کومزیدتقویت دینے کے لیے ہریپوربارمیں ایک تقریب کااہتمام کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے صدربارسردارعبدالرؤف ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری محمداشفاق لودھی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہزارہ کے دیگرطبقات اورسیاسی ومذہبی جماعتوں تاجربرادری اورعوام کی طرح لائرزکمیونٹی بھی تحریک صوبہ ہزارہ میں پوری طرح شامل ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ ہزارہ کاقیام ہزارہ کے عوام اوروقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے شروع کردہ تحریک میں وکلاء برادری بھی اپنابھرپورکرداراداکرتی رہے گی اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔
Haripur Lawyers also joined the Hazara Province Movement

Friday, June 18, 2010


Abbottabad : Group photo of Baba Haider Zaman with HQM delegation led by Chairman Kashif Malik


Abbottabad : Group photo of Baba Haider Zaman with HQM delegation led by Chairman Kashif Malik
ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کا چیئرمین ہزارہ قومی محاذ کاشف ملک کی قیادت میں ملنے والے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو

Peshawar : Members and Ministers of KPK protests on remarks of Nighat Orakzai about the late Chief Ministers from Hazara


ہزارہ کے مرحوم وزرائے اعلیٰ کیخلاف نگہت اورکزئی کے ریمارکس پر اراکین اسمبلی کا احتجاج
اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان ہزارہ کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں ، نگہت اورکزئی
اقبال خان اور راجہ سکندر زمان کیخلاف نازیبا الفاظ رکن اسمبلی کو زیب نہیں دیتے ، ممبران و وزراء صوبائی اسمبلی
پشاور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)صوبہ خیبر پی کے اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق کی ممبر نگہت اورکزئی کے ریمارکس پر احتجاج مسلم لیگ ن کے اراکین کے ساتھ ساتھ صوبائی وزراء نے بھی سخت مذمت کی سپیکر نے نگہت اورکزئی کے ریمارکس کاروائی سے حذف کروا لیئے، گزشتہ روز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ ق لیگ کی ایم پی اے نگہت اورکزئی نے خطاب کے دوران ہزارہ سے تعلق رکھنے والے دوسابق وزراء اعلیٰ اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان کے بارے میں کہا کہ ہزارہ کی پسماندگی کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں ان ہی وزراء اعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کو پسماندہ رکھا اور ڈویژن کی تعمیر وترقی کیلئے کسی قسم کا کوئی کام نہیں کیا نگہت اورکزئی کے ان ریمارکس پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے سخت احتجاج کیا،اس موقع پر عنایت اللہ خان جدون نے کہا کہ اقبال خان جدون کی خدمات نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ پورے صوبے کیلئے کسی سے پوشیدہ نہیں آج بھی مخالفین ان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں،صوبائی وزیر سید ظاہر شاہ نے کہا کہ اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان کے بارے میں ریمارکس معزز ممبر صوبائی اسمبلی کو زیب نہیں دیتے صوبائی وزیر قاضی محمد اسد نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ وزراء اعلیٰ نے اپنے دور میں صوبائی کی تعمیر وترقی کیلئے مثالی کردار ادا کیا سپیکر صوبائی اسمبلی نے نگہت اورکزئی کے ریمارکس کاروائی سے حذف کردیئے۔Members and Ministers of KPK protests on remarks of Nighat Orakzai about the late Chief Ministers from Hazara

Battagram: Action Committee meeting of of Hazara Province Movement will be on 22 June


تحریک صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی بٹگرام کا اجلاس 22جون کو طلب
بٹ گرام(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس 22 جون کو بٹگرام میں طلب،اجلاس میں مستقبل میں پیش آنے والی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے، صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس 22ء جون کو بٹگرام میں ہوگا جس میں تمام قائدین شرکت کریں گے اور مستقبل کے حوالے سے پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا لائحہ عمل طے کریں گے اجلاس سابق ضلعی ناظم خان اخوند خان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
Battagram: Action Committee meeting of of Hazara Province Movement will be on 22 June

Demand of referendum to change the name of province was ignored : Shahjahan Yousaf


صوبے کے نام کی تبدیلی کیلئے ریفرنڈم کے مطالبے کو نظر انداز کیا گیا ، شاہجہان یوسف
تربیلہ ڈیم آباؤ اجداد کی قبروں پر بنوایا ، ملکی بقاء کیلئے کالا باغ ڈیم بنایا یائے ، ہزارہ کے علاوہ سرائکی اور فاٹا کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے ، رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے رکن اسمبلی شاہ جہاں یوسف کو ایوان میں تقریر کے لئے مزید وقت نہ دینے پر مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین اسمبلی احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جمعرات کے روز مالی سال 2010-11ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہ جہاں یوسف نے کہا کہ ہزارہ کی عوام نے 1947ء میں صوبہ سرحد کی حمایت کا فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے کیا تھا صوبہ کا نام تبدیل کرنے کیلئے بھی ہم نے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا جو کہ نظر انداز کیا گیا،شاہ جہاں یوسف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی بات کی جارہی ہے ہم نے تریبلا ڈیم اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر بنوایا اگر ملک کی بقا کالا باغ ڈیم میں ہے تو اسے بنایا جائے ہزارہ کے علاوہ سرائیکی ، اور فاٹا صوبہ بنایا جائے بارہ اپریل کو وہ ملک میں موجود نہ تھے ایبٹ آباد میں فائرنگ ہوئی اور لاشیں گریں عدالتی کمیشن نے کہا کہ کراس فائرنگ ہوئی تھی حالانکہ فائرنگ صرف پولیس نے کی تھی وہ ابھی بات کررہے تھے کہ سپیکر نے ان کا مائیک بند کروادیا جس پر مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے
Demand of referendum to change the name of province was ignored : Shahjahan Yousaf

Havelian : Will play role for Hazara Province in assemblies, Murtaza Javed Abbasi


صوبہ ہزارہ کیلئے اسمبلیوں میں کردار ادا کریں گے ، مرتضیٰ جاوید عباسی
صوبہ ہزارہ مسلم لیگ بنائے گی سڑکوں اور چوراہوں میں صوبے نہیں بنا کرتے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کرینگے، رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن
حویلیاں (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہم ہزارہ کے عوام کے حقوق کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں‘ صوبہ ہزارہ کیلئے ہم اسمبلیوں میں کردار ادا کرینگے انشاء اللہ صوبہ ہزارہ مسلم لیگ بنائے گی سڑکوں اور چوراہوں میں صوبے نہیں بنا کرتے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کرینگے،ہزارہ یونیورسٹی کو ڈبل گرانٹ دی جائے تاکہ ہزارہ کے طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو اور ہزارہ کے عوام کو صحت تعلیم کیلئے سو فیصد گرانٹ دی جائے ہزارہ کے تمام محکموں میں خاص کر واپڈا میں ہزارہ کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے اور نوجوانوں کو ان کا حق دے کر ہی مطمئن کیا جا سکتا ہے‘ ان خیالات کا اظہار ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
Havelian : Will play role for Hazara Province in assemblies, Murtaza Javed Abbasi

Peshawar : Federal Government spend 13 billion of Tarbela Dam income on Hazara, Barrister Javed Abbasi


وفاقی حکومت تربیلہ ڈیم کی رائیلٹی سے 13ارب ہزارہ پر خرچ کرے ، بیرسٹر جاوید عباسی
اہل ہزارہ نے ملک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن ہزارے کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن
پشاور (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبائی حکومت ہزارہ کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کرے‘ ہزارہ کے لوگوں نے ملک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں باوجود اس کے ہزارے کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے موجودہ دور میں ہزارہ صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں شامل ہے ہزارے کے تمام اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاق سے ملنے والی تربیلا کی رائیلٹی کی مد میں ملنے والے 25 ارب میں سے 13 ارب ہزارے کے پانچوں اضلاع میں برابری کی سطح پر تقسیم کرنے کے علاوہ موجودہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کرے‘ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے بیرسٹر جاوید عباسی نے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ کا بجٹ ہمیشہ چارسدہ اور مردان پر خرچ کیا جاتا ہے جو کہ صوبہ کے دوسرے اضلاع کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی جاتی ہے بلکہ ان کی حق تلفی کی جاتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اخلاقی و انتظامی میدان میں ناکام ہو چکی ہے گزشتہ دو ماہ سے اہلیان ہزارہ اپنے حق کیلئے برسرپیکار ہیں لیکن ہماری حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔Peshawar : Federal Government spend 13 billion of Tarbela Dam income on Hazara, Barrister Javed Abbasi

Hazara Province Movement will reaching the logical end point will, Zafar Baig


تحریک صوبہ ہزارہ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ، ظفر بیگ
لیاقت باغ کے جلسہ سے ہزارے والوں کی اصل طاقت سامنے آئی ہے ، رہنما تحریک صوبہ ہزارہ راولپنڈی
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تحریک ہزارہ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے‘ ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ راولپنڈی کے رہنما ظفر بیگ نے راولپنڈی میں حاجی یعقوب اور سردار ریاض کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس جس میں ارشد عباسی، اسحاق جنجوعہ، خطیب الرحمان، راجہ نیاز، غلام فرید و دیگر نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظفر بیگ نے کہا کہ لیاقت باغ میں صوبہ ہزارہ کے کامیاب جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ملک بھر میں رہنے والے ہزارے وال متحد ہو چکے ہیں اور اب صوبہ ہزارہ کا قیام کوئی نہیں روک سکے گا، ظفر بیگ نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے خلاف ہر سازش ناکام بنا کر تحریک کو انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار کرینگے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے اختلاف نہیں ہم صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
Hazara Province Movement will reaching the logical end point will, Zafar Baig

"TEHREEK-E-INSAAF HAZARA" is ready for every sacrifice Hazara province, Asif Zubair Sheikh


Abbottabad : President Pakistan Tehreek-e-Insaaf Hazara Asif Zubair Sheikh and others are presiding the meeting of cabinet of Hazara regarding Hazara Province Movement.
صوبہ ہزارہ کیلئے تحریک انصاف ہزارہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ، آصف زبیر شیخ
جمہوری حق اگر چھین کر بھی لینا پڑا تو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کا ہر کارکن قربانی کیلئے تیار ہے ، ڈویژنل اجلاس سے خطاب
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ، جمہوری حق اگر چھین کر بھی لینا پڑا تو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تحریک انصاف ہزارہ کا ہر کارکن تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر آصف زبیر شیخ نے ہزارہ ڈویژن کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ضلع بٹگرام کے صدر براہ خان، جنرل سیکرٹری سید عمل شاہ، کوہستان کے ضلعی صدر سیف الرحمان، جنرل سیکرٹری میر غزن سکندر، مانسہرہ کے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری نیاز خان سرخیلی، اشتیاق خان، ہری پور کے صدر راجہ محمد زبیر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری امجد ایڈووکیٹ، ایبٹ آباد کے وحید خان، ڈویژن کے سینئر نائب صدر داؤد کوثر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وسیم شہزاد خٹک سمیت ہزارہ بھر کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف ہزارہ کے صدر نے آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی بھرپور تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کارکنوں کو جنگی حالات کی طرح کام کرنے کو کہا ہے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ہزارہ کے ہر ضلع میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے اور تحریک انصاف کو ہر پولنگ اسٹیشن کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔
"TEHREEK-E-INSAAF HAZARA" is ready for every sacrifice Hazara province, Asif Zubair Sheikh

Abbottabad : All energies for only Hazara Province, Newly elected cabinet members of HAI


ہزارہ عوامی اتحاد کی ڈویژنل کابینہ کا اعلان ، صوبہ ہزارہ کیلئے تمام توانائیاں صرف کرنے کا عزم
صوبہ ہزارہ کی منزل قریب ہے ، چیئرمین ولی محمد خان جدون اور جنرل سیکرٹری محمد جاوید خان کی نامزد عہدیداروں کو مبارکباد
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان نے ہزارہ ڈویژن کی کابینہ کے ناموں کا اعلان کر دیا، مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیاض علی صدر، عقیل خان آف مانسہرہ سینئر نائب صدر، طاہر خان نائب صدر، اسد جدون سیکرٹری جنرل، سردار سرفراز ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سہراب خان سیکرٹری اطلاعات اور طارق محمود ناصر آرگنائزر ہزارہ ڈویژن ہونگے دیگر عہدیداران کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا، تمام عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی کابینہ مکمل کر کے مرکز کو رپورٹ کریں‘ عہدیداران سے اس توقع کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہزارہ صوبہ کی تحریک اور ہزارہ وال کے حقوق کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرینگے جس سے صوبہ ہزارہ کی منزل مزید قریب ہو جائے گی‘ بانی چیئرمین ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان ولی محمد خان جدون اور سیکرٹری جنرل محمد جاوید خان نے نئے نامزد ہونیوالے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
Divisional cabinet of "HAZARA AWAMI ITTEHAD" announced, all energies for only Hazara Province, Newly elected cabinet members of HAI

Thursday, June 17, 2010


Abbottabad : Hazara Janisar Force will make rally on 18 June


ہزارہ جانثار فورس کے کارکن 18جون کو شہدائ ہزارہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور جوڈیشنل انکوائری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے
ایبٹ آباد ﴿مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے﴾ تحریک صوبہ ہزارہ کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور سانحہ 12 اپریل کی جانبدارا جوڈیشل انکوائری کے خلاف کل 18 جون کو بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز ایک احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزارہ جانثار فورس کے سینکڑوں موٹر سائیکل سوار شرکت کرینگے اور ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہو کر شہدائ ہزارہ چوک ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہو گی جہاں شہدائ کے لواحقین اور ہزارے وال ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔
Abbottabad : Hazara Janisar Force will make rally on 18 June

Hazara Province Movement will be the last nail to protect the rights of Hazar-e-wals, Baba Haider Zaman


Hazara Province Movement will be the last nail to protect the rights of Hazar-e-wals, Baba Haider Zaman

Islamabad : Protest by victims of 12th April

Islamabad : Relatives of Martyrs and injured persons of 12th April Police firing are protesting in front of Parliament House.

Islamabad : Relatives of Martyrs and injured persons of 12th April Police firing are protesting in front of Parliament House and D Chowk.
Islamabad : Police with Armored Vehicle alert as relatives of Martyrs and injured persons of 12th April Police firing are protesting in front of Parliament House and D Chowk.
Islamabad : Leaders of Hazara Province Movement and relatives and injured persons of 12th April police firing in Abbottabad are making victory mark towards journalists after submitting the Application in Supreme Court to take Action by Chief Justice Of Pakistan.

Hazara Province is peoples demand but procedure on demand is wrong, Sardar Mushtaq


Hazara Province is peoples demand but procedure on demand is wrong, Sardar Mushtaq MNA PML-N
صوبہ ہزارہ ہزارہ کے عوام کا جائز مطالبہ پر طریقہ کار غلط ہے ، سردار مشتاق
مسترد سیاستدان نت نئے شوشے چھوڑ کر افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں، رکن قومی اسمبلی ہری پور
اسلام آباد ﴿مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے﴾ ضلع ہری پور سے قومی اسمبلی کے ممبر سردار مشتاق نے کہا ہے کہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کو ترجیح دی ہے عوام کے مسترد شدہ ا ور پچاس سالوں تک ان کے حقوق غصب کرنے والے سیاستدان نت نئے شوشے چھوڑ کر افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں صوبہ ہزارہ ہزارے کے عوام کا جائز مطالبہ اور ان کا حق ہے اسے ضرور بننا چاہیئے لیکن جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ غلط ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں وفد سے ملاقات میں کیا سردار مشتاق نے کہا کہ میری یہ کوشش رہی ہے کہ اجتماعی مفادات کے منصوبوں اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس کیلئے میں نے ہمیشہ عملی اقدامات کو مقدم رکھا نہ کہ صرف تختیاں لگانے اور فوٹو سیشن پر زور دیا۔

Exploitation and continue to ignore the Hazara began toe Hazara Province Movement, MPA Orangzeb Nalotha

Exploitation and continue to ignore the Hazara began toe Hazara Province Movement, MPA Orangzeb Nalotha

ہزارہ کو مسلسل نظر انداز کرنے اور ہزارہ کا استحصال کرنے سے تحریک صوبہ ہزارہ شروع ہوئی ، اورنگزیب نلوٹھہ
بائی حکومت روز گار سکیم میں ہزارہ کے اضلاع کو شامل کر کے ہزارہ کو خاطر خواہ ترقیاتی فنڈز فراہم کرے، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کا اسمبلی میں خطاب
پشاور﴿مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ﴾رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ ہزارہ کو مسلسل نظر انداز کرنے اور ہزارہ کا استحصال کرنے سے تحریک صوبہ ہزارہ شروع ہوئی ہے صوبائی حکومت روز گار سکیم میں ہزارہ کے اضلاع کو شامل کر کے ہزارہ کو خاطر خواہ ترقیاتی فنڈز فراہم کرے تاکہ ہزارہ کے عوام کی محرومیوں کاازالہ ہوسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حویلیاں کیلئے سپیکر نے گرلز ڈگری کالج کے قیام کااعلان کیا تھا اس پر عمل درآمد کیا جائے سپیکر نے جس پر کالج بنانے کی رولنگ جاری کی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ہزارہ کو نظر انداز کیا ہے ہزارہ کو اس طرح نظر انداز کیا گیا تو اسمبلیوں کے اندر اور باہر اسی طرح حکومت کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگاانہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے کا عہد کرے ۔

News provinces demand is the right of peoples, but not appropriate at this time, Qamar Zaman Kaira


نئے صوبوں کا مطالبہ عوام کا حق ہے لیکن یہ وقت مناسب نہیں ‘ وزیر اطلاعات
18 ویں ترمیم کے بعد موجودہ بجٹ اہمیت کا حامل ہے‘ صحافیوں کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد﴿مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے﴾ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد پیش ہونے والا پہلا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اقتصادیات سے زیادہ سیاسیات کو ترجیح دی گئی ہے وفاق اور صوبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ روابط پر زور دیا گیا ہے پہلی دفعہ صوبوں کیلئے بجٹ میں چار سو ارب سے زیادہ کی رقم رکھی گئی ہے اور 28 کے قریب محکمے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز بھی ہے نئے صوبوں کا مطالبہ اور قیام عوام کا حق ہے لیکن موجودہ وقت اس کیلئے موزوں نہیں ہے حکومت عوامی آرائ کا احترام کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میںوفد سے بات چیت کے وران کیا انہوں نے کہا کہ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دے کر 28 محکموں کو ان کے اختیار میں دینے کی تجویز ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صوبوں کا مطالبہ عوام کا جمہوری حق ہے اور حکومت بھی اس سے متفق ہے لیکن ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور کشیدگی اور دہشت گردی کی وجہ سے ابھی ایسا ممکن نہیں ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ صوبوں اور وفاقی میں بہتری کے تعلقات کو پروان چڑھانے کی کوشش ہے۔

News provinces demand is the right of peoples, but not appropriate at this time, Qamar Zaman Kaira(Information Minister)

Tuesday, June 15, 2010


Abbottabad : Victims of 12th April tragedy will protest today in front of Supreme Court Of Pakistan


Abbottabad : Victims of 12th April tragedy will protest today in front of Supreme Court Of Pakistan

Abbottabad : Provincial Government release the Relief Fund for the victims of 12th April incident


Abbottabad : Provincial Government release the Relief Fund for the victims of 12th April incident
Stunt_Dirt_Bike_2180
HAZARA CHAT FOURM


[ Copy this | Start New | Full Size ]

Stunt_Dirt_Bike_2180



Share/Bookmark

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...